ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکا اور فلپائن کا عسکری اتحاد فولاد کی مانند ہے:امریکی وزیر دفاع

امریکا اور فلپائن کا عسکری اتحاد فولاد کی مانند ہے:امریکی وزیر دفاع

Fri, 30 Sep 2016 16:23:44    S.O. News Service

نیویارک،30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ امریکا اور فلپائن کا فوجی اتحاد فولاد کی چادر میں لپٹا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکی اور فلپائنی فوجیوں کی سالانہ مشقوں کے اختتام پر کہی۔ دوسری جانب فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے نے ایسی فوجی مشقوں کے سلسلے کو ختم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ دو روز قبل ویت نام کے دورے کے دوران دارالحکومت ہنوئی میں تعینات فلپائنی فوجیوں سے خطاب کے دوران ڈوٹیرٹے نے کہا تھا کہ یہ امریکا اور فلپائن کی آخری مشترکہ فوجی مشقیں ہیں۔ دوسری جانب آج امریکی ریاست ہوائی میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کے وزرائے دفاع کی ایک سکیورٹی کانفرنس بھی شروع ہو رہی ہے۔


Share: